امریکی ریاست وسکونسن میں جھیل پر جمی برف پگھلنے کے باعث متعدد گاڑیاں برفیلے پانی میں ڈوب گئیں ۔ وسکونسن میں واقع جنیوا جھیل شدید سردی کے باعث جم گئی تھی ۔
ہر سال یہاں منعقد ہونے والے ونٹر فیسٹول میں شرکت
کے لیے آنے والے افراد نے جمی جھیل پر گاڑیاں پارک کر رکھی تھی ،تاہم سردی کی شدت کم ہونے کے باعث برف کی تہہ گاڑیوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکی ۔
کئی گاڑیاں جھیل میں ڈوب گئیں ، تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔